Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

شائع 06 اپريل 2020 05:03pm

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی تمغہ امتیاز یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں اب تک کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کرنے پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے عزت نفس سب سے اہم ہے۔ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، جب آپ بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز تک میں شریک نہیں ہوسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہہ اداکارہ مہوش حیا نے پاکستان کی کئی فلموں میں شاندار کردار نبھائے۔ ان فلموں میں جوانی پھر نہیں آنی (2015)، پنجاب نہیں جاؤنگی (2017)، جوانی پھر نہیں آنی 2 (2018)، لوڈویڈنگ (2018) اور چھلاوا (2019) شامل ہیں۔